18 اپریل 2015 - 19:03
عزت الدوری کی موت، داعشیوں کی موت

عراق کی عوامی رضاکار فورس کے ترجمان نے بغداد میں کہا کہ عزت الدوری کی ہلاکت سے "بعثی، تکفیری" دہشت گردوں کو کاری ضرب لگی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بغداد میں عوامی رضا کار فورس کے ترجمان کریم النوری نے العالم کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ عراق کے معدوم ڈکٹیٹر صدام کے نائب "عزت ابراہیم الدوری" کی ہلاکت، بعثی تکفیری داعشیوں کے اتحاد کی نابودی کا نقطہ آغاز ہوگی۔

عراقی پارلیمنٹ میں المواطن دھڑے کی نمائندہ "حمدیہ حسینی" نے بھی ان لوگوں کے ساتھ سختی نمٹے جانے کا مطالبہ کیا ہے جو عزت الدوری کے ساتھ رابطے میں تھے۔

عراق کی مزاحمتی فورس عصائب اہل الحق کے ترجمان نے کہا ہے کہ مزاحمتی گروہ عصائب اہل الحق نے صدام کے نائب اور عراقی فوج کے سفاک اور سنگدل جنرل" عزت الدوری" کی لاش کو بغداد میں عوامی رضا کار فورس کے حوالے کردیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ نعیم العبودی نے اس سے قبل اسی نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو میں کہا تھا کہ الدوری کی لاش کو مکمل شناخت کی غرض سے، ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے بغداد منتقل کردیا گیا ہے۔

عزت الدوری صدام کا تختہ پلٹے جانے کے بعد سے اردن میں روپوشی کی زندگی گزار رہا تھا تاہم عراق کے شمالی علاقوں پر داعش کے قبصے کے بعد سے دہشت گردانہ سرگرمیوں میں اس سفاک اور وحشی گروہ کی سرگرمیوں میں ان کی معاونت کر رہا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169